(ویب ڈیسک) عام انتخابات سے قبل,جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور سندھ کے دورے کرنے کا فیصلہ کرلیا،کہاں خطاب کریں گے، تفصیلات جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان 25 جنوری کو ملتان 26جنوری کو مظفر گڑھ میں خطاب کریں گے، 27 جنوری کو صبح کندھ کوٹ سندھ میں،دوپہر کو شکارپور میں، 28 جنوری کو سکھر میں خطاب کریں گے۔
28 جنوری کو لاڑکانہ میں شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے اور اس کے علاوہ 28 جنوری کی شام کو گھوٹکی بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔