ڈگریوں کی تصدیق کرانے والوں کیلئے خوشخبری

ڈگریوں کی تصدیق کرانے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گیارہ مہینوں بعد ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن پر پاپندی ختم کر دی، ریجنل دفتر میں فزیکل ویری فیکیشن 5 ہزار روپے ارجنٹ فیس کے عوض کی جائے گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن سے پاپندی اٹھالی ہے۔ طلباء اپنی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی ریجنل دفتر میں آکر کرا سکتے ہیں، ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن کی سروس صرف ارجنٹ فیس کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ طلباء 5 ہزار روپے ارجنٹ فیس ادا کر کے ریجنل دفتر سے ڈگریوں کی تصدیق کرا سکتے ہیں۔

ایچ ای سی کی نارمل فیس کے ساتھ ڈگریوں کی آن لائن تصدیق جاری ہے جس کے تحت طلباء کو بذریعہ کوریئر اپنی ڈگریاں ایچ ای سی کے دفتر ارسال کرنے کی ہدایت ہے۔ کورونا کے باعث ایچ ای سی نے مارچ 2020ء میں ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن پر پاپندی عائد کی تھی۔