ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر بڑھ کر 1904 ڈالر پر آگئی، تاہم ملکی سطح پر سونے کے نرخوں میں کمی آئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے گھٹ کر 232600روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کی کمی سے 199417روپے ہوگئی۔