ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

PTI Session
کیپشن: PTI Session
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی  منظر عام پر آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایات جاری کردیں اور ہدایت کی کہ حلقوں میں جائیں عوام کے ساتھ گھل مل جائیں، مذاکرات صرف الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے، یہ بزدل حکومت ہے صرف فاشزم دکھا سکتی ہے۔

 عمران کان نے کہا کہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کرچکی ہے۔