عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Imran Khan Challenged ECP verdict
کیپشن: Imran Khan Challenged ECP verdict
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ  اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا  گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کرپٹ پریکٹسز اور نااہلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ 

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے متعدد اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی۔  

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے نااہل کر دیا تھا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔