یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ کا نیا فیچر

YouTube introduces a TikTok-style indicator to show live streaming
کیپشن: youtube live streaming
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  ٹک ٹاک کی طرح یوٹیوب نے لائیو اسٹریمنگ کے لیے ایک نیا فیچر '' لائیو انڈیکٹر'' متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین لائیو اسٹریمنگ چینل آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔ 

 رپورٹ کے مطابق  جب بھی کوئی یوزر یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کرے گا تو اس کے چینل کے پروفائل کے آئیکون میں ایک انگوٹھی کے اندر ''لائیو''نظر آئے گا۔
یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر نیل موہن نے اس فیچر کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ہم نے یوزرز کے لیے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ تلاش کرنا آسان بنا دیا ہے۔ ہم موبائل پر لائیو رِنگ فیچر متعارف کر رہے ہیں! @YouTubeCreators کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران چینل کے ارد گرد ایک انگوٹھی نمودار ہو گی۔ اس پر کلک کر کے اس سے آپ لائیو اسٹریم تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

تاہم سب سے پہلے موبائل فون صارفین کو اس نئے فیچر کی سہولت دی جا رہی ہے۔ یعنی اسمارٹ فون استعمال کرنے والے پہلے ہی اس نئے ’لائیو‘ رنگ فیچر کو دیکھ سکیں گے ۔ اس سے صارفین اور سبسکرائبرز کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ چینل فی الحال لائیو ہے۔ وہ لائیو اسٹریم  بھی آسانی سے جوائن کرسکیں گے۔

 دوسری طرف یوٹیوب نے  سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک نیا ویڈیو پلیئربھی متعارف کرا دیا ہے۔ ایپ اور ویب سائٹ دونوں یوزرز کو اس پلیئر میں فل اسکرین موڈ دستیاب ہوگا۔ لائک، ڈس لائک، اوپن کمنٹ، پلے لسٹ میں ویڈیو ایڈ، شیئر اور مزید ویڈیوز جیسے آپشنز کے ساتھ ایک کوئیک ٹوگل بٹن ہوگا۔