پروفیسر چھا گئے، رواں سال کئی ریکار ڈاپنے نام کرلیے

پروفیسر چھا گئے، رواں سال کئی ریکار ڈاپنے نام کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک)سال دوہزار بیس میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔

سال 2020 میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائےرہے۔ محمد حفیظ نےسب سےزیادہ 415 رنزبنائے، بھارت کے راہول دوسرے اورانگلینڈ کے ڈیوڈ ملا ن تیسرے نمبر پررہے، سال 2020 ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی کھلاڑیوں کےلئےمثبت سال رہا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نےسب کوپیچھےچھوڑتےہوئے 2020 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

محمد حفیظ نے رواں سال10 میچزکے8 اننگز میں 20 چھکوں اور چھتیس چوکوں کی مدد سے 415 رنز بنائے۔ بھارت کےکےایل راہول 404 رنزکے ساتھ دوسرےاورانگلینڈ کےڈیوڈملان 397 رنزکےساتھ تیسرےنمبرپررہے۔
باؤلنگ میں ساؤتھ افریقہ کےلونگی اینگیدی سال 2020 میں 17 وکٹوں کےساتھ سرفہرست رہے، پاکستان کےحارث رؤف 11 میچزمیں 16 وکٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپررہے۔

ٹی ٹوینٹی میں ساؤتھ افریقہ کےکوئنٹن ڈی کوک 21 چھکوں کےساتھ پہلےنمبررہے،پاکستان کےمحمد حفیظ رواں سال10 میچزکے8 اننگز میں 20 چھکےجڑکردوسرےنمبرپررہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer