پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

 پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پرائمری ایجوکیشن میں بہتری لانے کیلئے پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ، ڈاکٹر محمد کلیم کی سربراہی میں 11رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ہزاروں پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پرائمری سکولوں میں اصلاحات لانے کیلئے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد کلیم ہونگے، دیگر دس ممبران میں پی ایم آئی یو، ڈسٹرکٹ آفیسرز اور اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے،کمیٹی 15 جنوری تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس میں پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی، سکولوں کی تعداد، انفرسٹرکچر، ریونیو، طلبا و اساتذہ کی تعداد کا تعین بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب یکساں نظام تعلیم کی پہلی حکومتی پالیسی سٹی 42نے حاصل کرلی، نئے یکساں نظام تعلیم میں پانچویں جماعت تک مجموعی کتابیں 30 ہوں گی۔ یکساں نظام تعلیم کی نئی پالیسی 2020ء کے مطابق سرکاری سکولوں میں بھی اب پری ون سے پانچویں جماعت تک ریاضی انگلش میں پڑھائی جائے گی۔ پہلی اور دوسری جماعت سے ہی بچوں کو تمام تعلیمی اداروں میں اسلامیات کا مضمون پڑھایا جائے گا، جنرل سائنس ،سوشل سٹڈی اورجنرل نالج کے تمام مضامین تمام تعلیمی اداروں میں اردو میں ہوں گے۔

واضح رہےکہ پہلے قومی نصاب تعلیم میں پانچویں جماعت تک کل کتابیں 28 تھیں اور پہلے قومی نظام تعلیم میں انگلش میں پانچ اور اُردو میں 23 مضامین پڑھائے جارہے تھے،  اسلامیات کا مضمون تیسری جماعت سے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer