واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

whatsapp reply emojis
کیپشن: whatsapp reply emojis
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی متعارف کرا دی ، اب سوشل میڈیا صارفین میسجز کے جواب میں ایموجیز کے ذریعے ردعمل کا اظہار کرسکیں گے ۔

 واٹس ایپ بیٹا انفو نامی ویب سائٹ (wabetainfo) کے مطابق وٹس ایپ نے  میسجز کے جواب میں ایموجیز کے ذریعے ردعمل دینے کے لئے ای موجیز کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے 

واٹس ایپ گوگل پلے بِیٹا پروگرام کے تحت اس اپ ڈیٹ کا نیا ورژن 2.22.1.2  کے تحت  ایک فیچر پر بھی  کام  جاری ہے  جس کے تحت  ایڈمن گروپس میں موجود ہر کسی کے لیے کسی بھی پیغام کو حذف کر سکیں گے۔  اسی طرح میسج یا پیغام کے جواب میں ردعمل کے بٹن دبانے پر  ایموجی چننے والا فیچرظاہر ہوگا جس پر ایموجیز  میں سے کسی بھی ایموجی کو منتخب کرکے پیغامات پر ردعمل ظاہر  دیا جاسکے گا۔

ول کیتھ کارٹ نے ٹویٹر پر بھی وٹس ایپ کی اس سہولت کے متعلق  اعلان کیا ہے کہ وہی فیچر تمام ایموجیز اور سکن ٹونز بعد میں آئے گا ۔یہ فیچر بیٹا ٹیسٹرز کے لیے بعد کی تاریخ میں متعارف کرایا جائے گا، فیس بک پر مارک زکربرگ کے اعلان کے مطابق اسے جلد ہی جاری کیا جانا چاہیے۔