دل کے مریضوں کا علاج مشکلات کا شکار ہوگیا

 کارڈیک سٹنٹس ،قلت،ہارٹ اٹیک،سٹی42
کیپشن: Heart patient,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)دل کے مریضوں کا علاج مشکلات کا شکار ہوگیا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث دل کے مریضوں کیلئے کارڈیک سٹنٹس کی درآمد متاثر ہوگئی۔ پی آئی سی سمیت امراض قلب کی علاجگاہوں میں کارڈیک سٹنٹس کے مختلف سائز ناپید ہوگئے ۔

مطلوبہ سائز کے سٹنٹس نہ ملنے پر اینجیوپلاسٹی میں ڈاکٹرز ایک کی جگہ دو دو سٹنٹس ڈالنے پر مجبور ہیں ، کارڈیک سٹنٹس کی قلت کی وجہ سے پی آئی سی بھی دیگر ہسپتالوں سے ادھار سٹنٹس لے کر کام چلا رہا ہے۔

دل کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک کی صورت میں زندگی بچانے والی دوا ہیپارین کی بھی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہیپارین کے خام مال کی درآمد کی وجہ سے دوا کی مطلوبہ مقدار میں دستیابی مشکلات سے دوچار ہے ۔