(عابد چودھری)سی آئی اے کاہنہ پولیس کی زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،پولیس ملزم عادل کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لئےلےجا رہی تھی، کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی.
ایس پی سی آئی اے کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب پولیس زیر حراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لئےلےجا رہی تھی،ملزم عادل کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے ،جبکہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عادل شدید زخمی ہوا اور ہسپتال لےجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا،ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم عادل کے خلاف قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے ۔
ایس پی سی آئی اے کا کہناتھا کہ ملزم کےدیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ملزم کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپہ ماراگیا،سی آئی اے کاہنہ انسپکٹر نبی بخش بٹ نےٹیم کےہمراہ نگینہ مزارکاہنہ چھاپہ مارا،ہلاک ملزم عادل 8سال جیل کی سزا کاٹ چکا تھا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔