میجرحارث تشدد، 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر CIA کے حوالے

میجرحارث تشدد، 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر CIA کے حوالے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں میجرحارث کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کردیا۔

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال خان نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ملزمان کو دوبارہ 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فوج کی طاقت عوام ہیں، عوام اور فوج میں غلط فہمیاں، دوریاں اور خلیج پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائیگا، آرمی چیف

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے 10 دن کا ریمانڈ مانگا تھا۔ن لیگ کے رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے گارڈز پر میجر حارث پر تشدد کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی سی ایم ایچ لاہور میں عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، واقعے کے ذمہ داران گرفتار کرلئے گئے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر