رمضان بازار شہریوں کا خون چوسنے لگے

رمضان بازار شہریوں کا خون چوسنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: شادمان رمضان بازار میں آٹے اور چینی کے سٹالز پر لمبی قطاریں،بازار میں مٹن اور بیف گوشت بھی موجود نہیں، پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شادمان رمضان بازار میں لوگوں کا رش رہا۔ شہری اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہونے پر پریشان دکھائی دئیے۔ گزشتہ روز کی نسبت لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رمضان بازار میں مٹن اور بیف کاگوشت موجود نہیں۔کھجور ایرانی 160 روپے جبکہ کھجور اصیل 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ آم 152 ،سیب 295 ،کیلا 111 روپے درجن اور آڑو 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لاہور میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن 

 رمضان بازار میں اے سی خرم نیازی نے دورہ کیا اور غیر میعاری اشیاکی فروخت پر دوسٹالز بند کرا دیئے۔ اس موقع پر بہترین سروس کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ سبزی، آٹے ، چینی اور پھلوں کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے۔