لاہور میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

لاہور میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: شہر میں بجلی کا ایک بار پھر بریک ڈاؤن ہو گیا، کالا شاہ کاکو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونےکی وجہ سے این ٹی ڈی سی کےتین سرکٹ بند ہو گئے، لیسکو کے40 سے زائد گرڈ سٹیشنز سےبجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔    

سٹی 42 ذرائع کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی 500 کے وی کی کالا شاہ کاکو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونےکی وجہ سے لاہور شہرکو فیڈ کرنے والے 3 سرکٹس سےبجلی بند ہو گئی۔ این ٹی ڈی سی کےراوی، غازی اور شالامار سرکٹ سےنکلنے والے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 40 سے زائد گرڈ سٹیشنز سےبجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ جس کی وجہ سے روزےکی حالت میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ لازمی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی شہ خرچیاں، 150 فیصد سے زائد صوابدیدی فنڈز اڑا دئیے 

 ذرائع نے بتایا کہ سسٹم کی فریکوئنسی ڈاون ہونےکی وجہ سے روات اور گکھڑ ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہوئیں جس کے بعد نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سسٹم کو بحال کرنے میں ناکام ہوئے اور ٹرپنگ کا سلسلہ کالا شاہ کاکو ٹرانسمیشن لائنز تک پہنچ گیا۔ جس کی وجہ سے مختلف گرڈ سٹیشن بند ہو گئے۔ ترجمان لیسکو کےمطابق 60 فیصد بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔ باقی جلد بحال کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔