عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔

 تفصیلات کے مطابق عید قربان قریب آتے ہی گوشت کی ڈشز کی تیار ی میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں،ساتھ ہی ساتھ چینی کے دام بھی بڑھا دیئے گئے،عید قربان کی آمد سے قبل ہی گرم مصالحہ جات کی قیمتیں بھی گرما گرم ہوگئیں، اوپن مارکیٹ میں زیرہ 600 روپے سے بڑھ کر 1800 سے 2400 روپے کلو تک پہنچ گیا، گرم مصالحہ مکس 1300 سے بڑھ کر 1900 روپے کلو ہوگیا،لونگ ،کالی مرچ ،بڑی الائچی ،دال چینی کی قیمتیں بھی 10 سے 20 روپے تک بڑھ گئیں۔

 ساگو دانہ 300 روپے سے بڑھ کر 500 روپے کلو ہوگیا ،سفید تل 200 روپے بڑھ کر 600 روپے کلو تک جا پہنچے، 300 روپے اضافے سے 50 کلو چینی کا تھیلا 6150 روپے کا ہوگیا ،ہول سیل  مارکیٹ میں6 روپے بڑھ کر چینی کی قیمت 123 روپے کلو ہوگئی۔

Ansa Awais

Content Writer