ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین نیب نےمستعفی ہونے کی وجہ بتا دی

چیئرمین نیب نےمستعفی ہونے کی وجہ بتا دی
کیپشن: Aftab Sultan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو ( نیب) کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والے آفتاب سلطان نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی۔

آفتاب سلطان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے کچھ دن پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں، میں شرائط کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا۔قومی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین نے مزید بتایا کہ میرا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے، ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا ہے۔

آفتاب سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، میری بھی ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازِ شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے