( شہزاد خان ابدالی ) صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔
صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کی لمبی اڑان۔ سونا متوسط طبقے کو آنکھیں دکھانے لگا۔ صرافہ بازاروں میں سات سو پچاس روپے مزید اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ترانوے ہزار نوسو روپے تک پہنچ گئی۔ زرگرز نے سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کے نئے ریکارڈ بننے کی پیشنگوئی کردی۔
اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چھیاسی ہزار روپے سے عبور کر گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں انیس ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار چھ سو چھتیس ڈالر کا ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث صرافہ بازار خالی اور ویرانی کا منظر پیش کررہے ہیں۔ شہریوں کی مصنوعی جیولری کی خریداری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔