مردان سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں مردان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 سے بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے چیلنج کی گئی اپیل کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے، جو 22 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ جسٹس اعجاز انور پیر 22 اگست کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

علی حیدر نامی شخص کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے، ساتھ ہی ریٹرنگ آفیسر این اے بائیس اور الیکشن کمشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے لی گئی اشیا کی قیمت ٹیکس ریٹرن میں دکھائی اور نہ اس کا ذکر کیا۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ القادر ٹرسٹ کے لئے لی گئی زمین بھی کاغذات میں ظاہر نہیں کی گئی، جب کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیسز بھی زیر سماعت ہے۔