ایل ڈی اے کا سرکاری طور پر کینسل شدہ پلاٹوں پر قابضین کے خلاف بڑا فیصلہ

ایل ڈی اے کا سرکاری طور پر کینسل شدہ پلاٹوں پر قابضین کے خلاف بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے کا سرکاری طور پر کینسل شدہ پلاٹوں پر قابضین کے خلاف بڑا فیصلہ، پانچ کروڑ ستر لاکھ مالیت کے تین پلاٹ حتمی طور پر کینسل کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون نے ایک کنال کا پلاٹ نمبر 119 ڈی ٹو جس کی مالیت دو کروڑ ہے اسے کینسل کردیا ہے، بارہ مرلے کا پلاٹ نمبر 72 ایچ تھری مالیت دو کروڑبھی کینسل کردیا گیا ہے۔

سات مرلے کا پلاٹ نمبر 148 ایچ تھری ڈیڑھ کروڑ مالیت کا پلاٹ کینسل کیا ہے، پلاٹوں کو واگزار کرکے ایل ڈی اے پلاٹ بنک میں ظاہر کردیا گیا، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون سبطین رضا قریشی نے پلاٹوں کو کینسل کیا، کینسل کرنے والے پلاٹوں کا ریکارڈ اور رپورٹ نیب کو جمع کرائی جائے گی۔

کینسل شدہ پلاٹوں پر قابضین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer