(عابد چو ہدری)10،9محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے رینجرز حکام نے ایل ٹی ای وائرلیس فراہم کرنے کے حوالے سے آئی جی پنجاب اور سیف سٹی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز حکام کی جانب سے آئی جی پنجاب اور سیف سٹی انتظامیہ کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہنا تھا کہ جی ایس ایم سروسز کی معطلی کے دوران فورسز کا باہمی رابطہ بڑا چیلنج ہوتا ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو سیف سٹی پراجیکٹ کی ایل ٹی ای سروس دی جائے اور مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب رینجرز کو 30 ایل ٹی ای سیٹ فراہم کیے جائیں ۔
جبکہ سیف سٹی کنٹرول قربان لائن میں پنجاب رینجرزکو اپنی ٹیم تعینات کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔