(ویب ڈیسک)پاکپتن سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی کلثوم بی بی کو مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد بازیاب کروا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق کلثوم بی بی دربار پاکپتن شریف سلام کی غرض سے گئی جہاں اسے اکبر سمیت اسکے تین نامعلوم ساتھیوں نے اغوا کر لیا اور مانگا منڈی لے جا کر نہر والی بستی کے ایک گھر میں محبوس رکھا اور ایک ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
کلثوم بی بی کے پھو پھو زاد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کلثوم بی بی کو مانگا منڈی سے بازیاب کروا لیا تاہم ملزمان کو تا حال گرفتار نہ کیا جا سکا۔