گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ڈالر کی سپر سانک پرواز سے آٹو مارکیٹ میں بھونچال آگیا۔ مقامی کارساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کو اس وقت کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے تاہم سب سے بڑی مشکل ان کے سامنے ڈالر کی قیمت ہے جو کہ کنٹرول میں ہی نہیں آ رہی ،جس کے باعث ملک میں مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے تاہم ایسی صورت میں گاڑیو ں کے خریداروں کیلئے بھی بری خبر آگئی،پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں بڑھا دیں۔

 ہنڈا اور ٹویوٹا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے اضافہ کردیا جس کے بعد ٹویوٹا ایکس ایل آئی کی قیمت 19 لاکھ 94 ہزار، ٹویوٹا ایکس ایل آئی آٹو میٹک 50 ہزار اضافے کے بعد 20 لاکھ 69 ہزار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹویوٹا کرولا جی ون آئی 1300 سی سی 75 ہزار اضافے کے بعد 22 لاکھ 24 ہزار ، ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی آٹو میٹک 75 ہزار روپے اضافے کے بعد 22 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی ہے جبکہ ٹویوٹا الٹس 1600 سی سی ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد 24  لاکھ 74 ہزار کی ہوگئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer