حکومت کو بڑا دھچکا، لاہور میں اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

حکومت کو بڑا دھچکا، لاہور میں اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مستعفی ہو گئے، استعفے کی کاپی وزیراعظم کو بھی بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین روڈا راشد عزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا گیا، استعفے کی کاپی وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین روڈا راشد عزیز کی تنخواہ بند کرکے ان کا عہدہ اعزازی بنا دیا گیا تھا، روڈا کا عبوری چیف ایگزیکٹو بھی لگایا گیا تھا، بطور چیئرمین روڈا بیوروکریسی کے افسران کے ساتھ ان کارویہ درست نہ تھا، جس پر پراجیکٹ میں شامل اہم شخصیات کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ادھر چیئرمین روڈا راشد عزیز نے اپنے استعفے کی وجوہات کو ذاتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں بطور چیئرمین روڈا کام کرنے کو مثبت تجربہ قرار دیتے ہوئے استعفے کی منظوری کے لئے تین ماہ کا نوٹس پیریڈ دیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو محکمہ ہاؤسنگ کے ماتحت کردیا گیا تھا، محکمہ آئی اینڈ سی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام انتظامی معاملات محکمہ ہاؤسنگ کے ماتحت ہونگے، راوی اربن ڈویلپمنٹ کی تمام خط خطابت اور فائل ورک محکمہ ہاؤسنگ کے ذریعے ہوگی، روڈا تمام محکموں سے رابطہ بھی محکمہ ہاؤسنگ کے ذریعے ہی کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer