سرکاری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ

سرکاری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) حکومت ایف آئی اے کے افسروں اور ملازمین پر مہربان، تنخواہوں میں 155 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ 

تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی جانب سے سمری منظور کیے جانے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف آئی اے افسروں اور اہلکاروں کی تنخواہوں میں 4 اضافی الاؤنس لگائے گئے ہیں۔

ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد ایف آئی اے الاؤنس ملے گا، 50 فیصد یوٹیلٹی الاؤنس بھی بنیادی تنخواہ کے حساب سے دیا جائے گا۔ بنیادی تنخواہ کا 60 فیصد انویسٹی گیشن الاؤنس ملے گا جبکہ ایف آئی اے ملازمین کو 50 فیصد بنیادی تنخواہ کا اینٹی آرگنائزر کرائم الاؤنس بھی دیا جائے گا۔