(سید زین) ڈی آئی جی آپریشنز نےایس پی صدر کی سپیشل رپورٹ پرایس ایچ او سبزہ زار کو معطل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سبزہ زار کو نااہلی، کرپشن اور ناقص کارکردگی کی بنا پرمعطل کیا گیا، ایس ایچ او سبزہ زار محمد انور کے خلاف ایس پی صدر محمد احسن نے سپیشل رپورٹ تیار کر کے ڈی آئی جی کو بھجوائی تھی، جس کے بعد ڈی آئی جی نےایس ایچ او کی معطلی کےاحکامات جاری کردیئے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ محکمےمیں کام چور اور نااہل افسران کے لیے کوئی جگہ نہیں۔