ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ اڑا دی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک ہی دن میں عمران خان کو دوسرا بڑا جھٹکا دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اہم سابق رکن اسمبلی رائے منصب علی بیٹے سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے رائے عارف منصب کو پی پی 219 سے ٹکٹ جاری کردیا ہے، رائے عارف منصب نے ٹکٹ ریٹرنگ آفیسر کو بھی جمع کروا دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مظفرگڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علمدار قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا، پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم گیلانی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ علمدار قریشی نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر دیا اور پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، قاسم گیلانی کاکہنا ہے کہ علمدار قریشی پی پی 273 مظفرگڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔