تعلیم پر 50 ارب روپے خرچ کرنے کا ڈارفٹ بجٹ تیار

Education budget 2021
کیپشن: Education budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: حکومت کا لاہور شہر میں 100 پرائمری سکول بنانے کا منصوبہ، نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی شامل کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت نئے بجٹ میں تعلیم کے پرانے منصوبوں کو ہی ترجیحات دے گی ۔ پنجاب کے تعلیموں اداروں کے لیے پہلا ڈارفٹ بجٹ تیار کرلیا گیا ۔نئے مالی سال میں حکومت تعلیم پر 50 ارب روپے کا بجٹ ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، موجودہ حکومت چوتھا بجٹ پیش جون میں پیش کرے گی۔ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے مختلف صوبائی ادارے اپنے منصوبوں پر پہلے ڈارفٹ بھجوا چکے ہیں۔

 تعلیمی اداروں کے حوالے سے چار صوبائی محکموں نے 50 ارب روپے تک مجموعی ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی ہے جس میں نئے منصوبوں پر ترجیح کم بلکہ پرانے منصوبے پہلے مکمل ہوں گے۔سکول ,کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے 17 ارب روپے کے فنڈ نئے پروگرام کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کیلئے اہم فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ترقیاتی بجٹ میں موجودہ مالی سال کی نسبت 15 ارب روپے کے اضافے کا ڈارفٹ تیار کیا گیا ہے جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے لیے 32 ارب اور ہائر ایجوکیشن کے لیے دس ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

اسپیشل ایجوکیشن کے لیے ایک ارب اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے لیے 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے لیے 23 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ بھی ہو گاجس میں نئے مالی سال سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن، نئے کلاس رومز اور سکولوں کی چار دیواری شامل ہوں گے۔ لاہور میں نئے 100 پرائمری سکولوں کی تعمیر کا پرانا منصوبہ پھر سے شامل کرلیا گیا ہے جبکہ کالجز میں مسنگ فیسلٹیز اور خصوصی بچوں کے سکولوں پر توجہ دی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer