ویب ڈیسک :تحریک انصاف ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رہنماوں کو دو ہفتوں میں لانگ مارچ کی تیاری کرنے اور احتجاج کے اخراجات کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس بار عمران خان پشاور کے بجائے لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔عام انتخابات کا اعلان ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔