سابق وزرائےاعلیٰ کی مراعات بحال، پنجاب اسمبلی میں 2 نئے اہم بل منظور

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے سابق وزرائےاعلیٰ کے لیے مراعات میں ترمیم کا بل منظور کر لیا, سابق وزیر اعلیٰ کو اب سرکاری گاڑی ،مناسب سیکورٹی اور سٹاف ملے گا، اپوزیشن نے بل کی منظوری اور کاپیاں فراہم نہ کرنے پر احتجاج کیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 36 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جس پر اپوزیشن اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان میں تنقید کی گئی اور اجلاس کو وقت پر شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کی زیرصدارت  اجلاس میں  حکومت کی جانب سے پنجاب منسٹرزبل 2022 پیش کیا گیا،  بل مسرت جمشید چیمہ نے ایوان میں پیش کیا۔

ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ کا پیش کردہ سابق وزرائےاعلیٰ کے لیے مراعات میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا۔بل کے مطابق سابق وزرائے اعلیٰ کو اب سرکاری گاڑی، مناسب سکیورٹی اور ضروری سٹاف فراہم کیا جائے گا ۔

اپوزیشن نے بل کی منظوری اور بل کی کاپیاں فراہم نہ کرنے پر احتجاج اور جزوی واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ حکومت نے کیا بل منظور کرایا ہے، تاہم اپوزیشن اراکین نے دعویٰ کیا کہ وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی حکومت نے تردید کردی۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کے دور میں قانون میں ترمیم کر کے یہ مراعات ختم کر دیں تھی لیکن پنجاب اسمبلی نے اب یہ بل دوبارہ منظور کر کے مراعات بحال کر دیں۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی نے اُردو زبان کے حوالے سے بل بھی منظور کر لیا جس کے تحت اردو زبان کو اردو الفاظ میں ہی لکھا جائے اور اردو کو رومن انگریزی لکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی اسپیکرنےایجنڈامکمل ہونےپرپنجاب اسمبلی کااجلاس بدھ سہ پہر3 بجےتک ملتوی کردیا۔