ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینا ملک نے اپنے خلاف چلائی جانیوالی سوشل میڈیا مہم کیخلاف سب سے بڑا اقدام اٹھا لیا

وینا ملک نے اپنے خلاف چلائی جانیوالی سوشل میڈیا مہم کیخلاف سب سے بڑا اقدام اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42 )لالی ووڈ اداکارہ وینا ملک نے اپنے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کیخلاف ابتک کا سب سے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف آئی آر کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم نے میرے خلاف چلائی گئی پیڈسوشل میڈیا کمپئن، کردار کشی، بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کے خلاف کاررروائی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں اداکار وینا اور ان کے سابق شوہر  اسد خٹک کے درمیان بچوں کے حوالے سے قانونی جنگ چل رہی ہے، اسد خٹک نے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں جن وہ اپنے بچوں کے حوالے سے جذبات کااظہار کررہے تھے، اس کے بعد وینا ملک نے علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دستاویزات شیئر کی تھیں، اس پر اداکارہ کے سابق شوہر خاموش نہ رہے انہوں نے وینا ملک کی گالیوں سے بھرپور آڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔