ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیدہ طوبیٰ عامر نے کورونا کو شکست دیدی،مگر ڈاکٹر عامر لیاقت کی حالت کیسی ہے،جانیے

سیدہ طوبیٰ عامر نے کورونا کو شکست دیدی،مگر ڈاکٹر عامر لیاقت کی حالت کیسی ہے،جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے کورونا کو شکست دیدی۔
سیدہ طوبیٰ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اللہ کے فضل سے میراکورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے ، ڈاکٹر عامر لیاقت کی طبیعت میں بھی بہتری آئی ہے،سیدہ طوبیٰ عامر کاکہناتھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت ابھی تک آئی سی یو میں ہیں لیکن وہ جلدی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ میں ان کی صحتیابی کے ساتھ گھر آمد کیلئے دعا گو ہوں۔

دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی ویڈیو شیئر کردی گئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں آپ کی دعائیں مجھے واپس لے آئی ہیں،لیکن کورونا کی وجہ سے اتنی کمزوری ہو گئی ہے کہ بات کرتے ہوئے ان کاسانس پھولا ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کورونا کے شکار ہونے کے بعد گھر میں قرنطینہ کیاہواتھا،تاہم چند روز قبل ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاتھا،چند روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں عوام سے دعاﺅں کی اپیل کی تھی۔