(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے راجن پور کے کچہ ایریا کیلئے الگ سے نئی پولیس فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضیٰ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسمری ارسال کی جس میں نئی پولیس فورس کی منظوری دینے کی درخواست کی گئی ہے، یہ پولیس فورس دریاؤں کیساتھ ساتھ کچہ ایریا میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی،پہلے مرحلے میں فورس میں230 ملازمین بھرتی کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے محکمہ خزانہ سے اس سلسلے میں 65 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں، محکمہ داخلہ کی کمیٹی اس پولیس فورس کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یہ پولیس فورس فعال کر دی جائے گی۔