سٹی 42: بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔
لاہور کے شہریوں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کی گئی ۔ شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
پاک فوج کے جوانوں کو دیکھتے ہی قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اُٹھے، اور لاہور کی فضا ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی، لاہور میں جیسے جشن کا سماں بن گیا۔
شہریوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا ۔