علی اکبر: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عوام ان کو ووٹ دے جو عوامی خدمت کا علمی مظاہرہ کر چکے ہیں۔ عوام صرف انہیں ووٹ دیں جو اُن کی خدمت کر رہے ہیں، سبز باغ دکھانے والوں سے بچیں۔
چودھری پرویزالٰہی سے پارٹی رہنماوں نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانی برکت ختم کر دیتی ہے۔ اس کا ثبوت ہمارے دور کی خوشحالی اور موجودہ بدحالی ہے جو سب کے سامنے ہے۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ صرف انہیں ووٹ دیں جو اُن کی خدمت کر رہے ہیں، سبز باغ دکھانے والوں سے بچیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: این اے 131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ حکمران کرپٹ ہو گا تو وہ عوام کا نہیں اپنا فائدہ دیکھے گا اور ان کی بجائے اپنے مستقبل کی فکر کرے گا، ن لیگ کے حالیہ اقتدار میں بھی عوام نے دیکھ لیا۔ کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ ن لیگ والوں کی کرپشن اور پاکستان مسلم لیگ کی خدمات سے لوگوں کو گھر گھر جا کر آگاہ اور ان کے کرتوتوں کو بے نقاب کریں۔
پڑھنا مت بھولئے: ڈاکٹر یاسمین راشد نےگاؤ شالہ سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا
انکا کہنا تھا کہ 1122، پٹرولنگ پوسٹیں، مفت ادویات، مفت کتابیں، بچوں کو وظیفہ یہ سب وہ کام ہیں جو ہم نے صرف اور صرف عام اور غریب آدمی کی فلاح اور تحفظ کیلئے کیے، ہمارے قائم کردہ ادارے سیاسی تعلق سے قطع نظر بلاتفریق سب کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ پنجاب میں ہماری بہترین کارکردگی کے باعث ملکی معیشت بہتر تھی اور ڈالر 60 روپے کا تھا اور آج 123 روپے کا ہے۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: تحریک انصاف کی ناراض خواتین نے عمران خان کو خط لکھ دیا
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کر کے امن و امان کی صورتحال کو جس طرح خراب کیا وہ سب کے سامنے ہے، کوئی بھی اپنے گھر، دکان، دفتر میں محفوظ ہے نہ سڑک پر یا گلی میں، جب حکمران کرپٹ ہوں گے تو پھر یہی حال ہو گا، میں نے نیک نیتی سے کام کیے اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے منصوبوں، پروگراموں کو کامیابی بخشی۔
اہم خبر: تحریک انصاف میں اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے میں نے گجرات میں سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی بنانے میں بھی کامیاب ہوا جہاں گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، وزیرآباد کے اضلاع کی بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، ہمارا لوگوں سے سیاسی تعلق آج کا نہیں تیسری نسل آج یہاں بیٹھی ہے سب کے ساتھ ہمارا عزت و محبت کا رشتہ ہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد نےگاؤ شالہ سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں آپ بھی انہیں ووٹ دیں جن سے بعد میں با آسانی مل سکیں، اپنے مسائل بتا سکیں اور حل بھی کرا سکیں، ہمارا ٹریکٹر کسان، محنت کش سمیت سب کا نشان ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نے عوام کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، 10 سال تک پنجاب میں مسلسل حکمرانی کرنے والوں نے قوم کو اندھیروں، بے روزگاری، لاقانونیت کے تحفے دئیے، اب ن لیگ کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آپ نے اسے ووٹ نہ دے کر غروب کر دینا ہے۔