ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سعید احمد سعید) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی, چیئرمین عرفان کھوکھر اور شیخ ایاز احمد نے کہا ہے کہ ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو یکم مارچ کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

زمینی راستے سے ایل پی جی کی امپورٹ پر ٹیکس کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور  ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے رمدا ہوٹل گلبرگ میں پریس کانفرنس کی، عہدیداروں نے اضافی ٹیکس کے خلاف ملک گیر احتجاج، پلانٹس کی بندش اور ایل پی جی کے ٹرانسپورٹ ٹینکرز کی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 

چیئر مین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی اوگرا کی قیمت 158 روپے فی کلو ہے لیکن شہر میں20 سے 30 روپے کم ہے، حکومت کی طرف سے پلاننگ ونگ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی نے 4 ہزار سے زائد روپے فی میٹرک ٹن ٹیکس لگایا، ایل پی جی سے ہزاروں لوگوں کا روزگار جڑا ہے، خاص طور پر بلوچستان کے تفتان کے لوگوں کو دیکھیں تو ان کا اس کے علاوہ کوئی روزگار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری4 ارب  روپے  سال کا بلوچستان کو دیتی ہے، نیا ٹیکس لگنے سے ایل پی جی مزید مہنگی ہو جائے گی، حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو یکم مارچ سے ایل پی جی کی دکانیں بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer