ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کا گرفتار وکلا کی رہائی تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے پی آئی سی واقعہ میں گرفتار وکلاء کی رہائی تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری شاہنواز اسماعیل گجر نے وکلاء رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کل بھی لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔جب تک تمام وکلاء رہا نہیں ہو جاتے اس وقت تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔