( سٹی 42 ) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے، حمیرا ارشد کہتی ہیں کہ کوئی ان کے ساتھ ڈیجیٹل دشمنی نکال رہا ہے۔
معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کا فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ نامعلوم ہیکرز نے ہیک کر لئے ہیں۔ اس سلسلے میں حمیرا ارشد نے سٹی فورٹی ٹو کو بتایا کہ انہوں نے ایک ہفتے میں اپنے دو اکاؤنٹس ہیک کروائیں ہیں اور لگتا ہے کہ کوئی ان کے ساتھ ڈیجیٹل دشمنی نبھا رہا ہے۔
حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ہفتے قبل فیس بک کا اکاؤنٹ ہیک ہوا تو انہوں نے چند روز بعد نیا بنا لیا لیکن اس کو بھی ہیک کرلیا گیا، ساتھ ہی ان کے انسٹاگرام اور ٹویٹر اکاؤنٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دیں گی اور انہیں اس بات پر بھِی پورا شک ہے کہ اکاؤنٹس کوئی شوبز والا ہی ہیک کررہا ہے۔