(ویب ڈیسک)سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے ،مودی انتہا پسند ہے اسے بھارتی لوگ ہی ماریں گے۔
جب تک مودی ہے کچھ اچھا نہیں ہوسکتا ،مودی نے صرف کرکٹ نہیں بھارت کو بھی تباہ کیا ہے،پاکستان کو بھارت بالکل نہیں جانا چاہیے،اگر بھارت آٸے تب ہی پاکستان کو جانا چاہیے۔
پاکستان کی کرکٹ بھارت سے اوپر ہے ،ہم پہلے بھی بھارت جاکر کھیلیں ہیں،کرکٹ میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔
سندھ پریمئر لیگ سے خطاب میں جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ سندھ میں کرکٹ ترقی کرے، ایس پی ایل ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا، معاشی مشکلات کے باعث کرکٹر مشکلات کا شکار ہیں، کھیل کی وجہ سے نوجوان برائیوں سے دور رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے کھیل بہت ضروری ہے ،پی ایس ایل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرونگا، ایس پی ایل میرے خواب کی تعبیر کے مترادف ہے۔