(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے خیالات کا اظہار کیاجارہا ہے،ان تصاویر میں اداکارہ نےاپنی تعریف کرتے ایک مختصر تحریر بھی لکھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں،اداکارہ علیزے شاہ نے لال لباس میں اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں جن کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، علیزے شاہ نے لال لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خود کو ایک ستارہ کہہ دیا۔
View this post on Instagram
مزید پڑھئے: علیزے شاہ نے بھڑاس نکال ہی لی
انہوں نے لال لباس میں تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں جسے دیکھنے والے خوب تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ نرم اور رحم دل ہونا ہی مضبوطی کی نشانی ہے،ایک اور تصویر کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ ’ستاروں کا اور میرا ایک ہی کام ہے صرف چمکنا،مداح ان تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں انڈسٹری کی حسین لڑکی قرار دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ گزشتہ دنوں سے پریشان تھیں جس وجہ سےان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی رہا،اداکارہ نے اپنے بالوں کو کٹواتے ہوئے ہیرسٹائل تبدیل کرلیا ہے اور اپنے نئے انداز کی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں تھیں،ان تصاویرپر صارفین مختلف خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ ان کےنئے ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہوئیں۔
انسٹاگرام پر ایک عبداللہ نامی صارف نے ان کےشارٹ ہیئر کٹ پربات کرتے ہوئے کمنٹس کیا کہ اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے،صارف کی کلاس لیتے ہوئے اداکارہ علیزے شاہ سے رہ نہ کیا اور انسٹاگرام سٹوری پر میم بناتے ہوئے کہا کہ ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔