ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کے بعد ایک اور (ن) لیگی رہنما گرفتار

حمزہ شہباز کے بعد ایک اور (ن) لیگی رہنما گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زین) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) کے گوجرانوالہ کے صدر وحیدآصف بٹ کو گرفتارکر لیا، وحید بٹ پر پی ٹی ایم کی حمایت اور پاک فوج کی مخالفت میں پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ محمد آصف کے مطابق وحید آصف بٹ سوشل میڈیا پر پختون تحفظ موومنٹ کے حق میں اور پاک فوج کیخلاف مہم چلا رہا تھا، جس پر اس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی اے افسران کا کہنا تھا کہ وحیدآصف بٹ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا صدر ہے، جس کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسے افراد کیخلاف حکومتی احکامات پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں وحید آصف بٹ کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer