پولیس کے پانچ شہدا کے ورثا کو گھروں کی تعمیر کے لئے مالی معاونت مل گئی

IG Punjab, Police Indovement Fund, the Martyrs of Punjab Police, City42
کیپشن: Serene Capture
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب کا 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا سے وعدہ وفا ہو گیا۔  شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے قائم انڈوومنٹ فنڈ سے مالی معاونت کا آغاز کر دیا گیا۔
پانچ پولیس شہدا کے ورثا کو گھروں کی تعمیر کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منگل کے روز منعقد ہوئی۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان،سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پولیس شہدا ے ورثا کو گھروں کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس پہلی قسط بذریعہ چیک دے دی گئی۔
 شہید انسپکٹر شبیب عباس نقوی، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹیبل عبدالرؤف، ہیڈ کانسٹیبل خالد محمود، کانسٹیبل محمد اطہر شہید  کے ورثا  تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا پولیس کے ورثا کی ذاتی چھت کی فراہمی کیلئے آج بنیاد رکھ دی ۔ مرحلہ وار ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔