ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر کے علاقہ میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح

سندر کے علاقہ میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر: ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے سندر کے علاقہ میں سوئی گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں مفت کنکشن کی قرعہ اندازی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ میں اہل علاقہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے گیس پائپ لائن مہیا کردی گئی۔ جس کا افتتاح ایم این اے ملک افضل کھو کھر نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مفت کنکشن کی قرعہ اندازی بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں تقریب میں لیگی رہنما رانا محمود نمبردار، رانا افتخار، رانا حسنین نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔