ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین اور غیر مسلموں کے کاغذات نامزدگی فارمز کا اجرا کل شروع ہو گا

Election2024, Election Commission of Pakistan, City42, Nomination papers, Women's seat, Non Muslim's seat, ECP, District Election Commission
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اورغیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کےامیدواوں کے لئےکاغذات نامزدگی کے اجراء  کا سلسلہ کل 20 دسمبرسے شروع ہوگا ۔
خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کےامیدوار کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفاتر سے 100 روپے فیس ادا کر کے حاصل کرسکتے ہیں۔

  الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کاغذات نامزدگی 20 سے 22دسمبر تک  اپنے ریٹرننگ آفیسر  کو مقررہ وقت کے خاتہ سے پہلے جمع کروانا لازم ہے۔ اس کے بعد کوئی کاغذات نامزدگی قبول نہیں کئے جائیں گے۔

 الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ  بھی 22 دسمبر تک مخصوص نشستوں پر اپنے  امیدواروں کی ترجیح کی لسٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسروں کو فراہم کردیں۔