پہلے وعدے پھر وعدہ خلافیاں، پنجاب حکومت کا ایک کے بعد ایک منصوبہ ٹھپ

پہلے وعدے پھر وعدہ خلافیاں، پنجاب حکومت کا ایک کے بعد ایک منصوبہ ٹھپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ایک موریہ پل کامنصوبہ منظوری کےباوجودشروع نہ ہوسکا، جلو پارک میں جدید طرز پر مبنی سپورٹس کامپلیکس کے منصوبے کا کام شروع نا ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کاایک کےبعدایک منصوبہ ٹھپ ہونےلگا۔ ایک موریہ پل کامنصوبہ منظوری کےباوجودشروع نہ ہوسکا۔ صوبائی ترقیاتی بورڈاورکابینہ کمیٹی آف فنانس نےمنظوری بھی دی تھی۔ منصوبہ منظورہوئے10ماہ گزر نےکے باوجود کاغذی کارروائیوں تک محدود ہے۔

واضح رہے کہ ایک موریہ پل کی تعمیرومرمت کیلئے50کروڑکےفنڈزمنظورہوچکےہیں۔ منصوبہ شروع نہ ہونےسےاکبری منڈی،مصری شاہ،بادامی باغ کی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔ منصوبےکےتحت پل کےدونوں بیرلزکو8 اعشایہ5 میٹرچوڑا،4 میٹرلمبا کیا جانا تھا۔ ریفک کی بہترروانی کیلئےدونوں بیرلزمیں 2رویہ سڑک بنائی جانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہسپتال کی " ایک لوتی" ایم آر آئی مشین کی گیس نکل گئی 

 دوسری جانب  ایل ڈی اے کی جانب سے لاہور کے 12 حلقوں میں سپورٹس کامپلیکس تیار کرنے کے منصوبے کی ایک کڑی جلو پارک سپورٹس کامپلیکس ہے جس کی تعمیر کا کام الیکشن سے قبل مکمل ہو جانا تھا مگر گراؤنڈ کا منظر دیکھ کر ایسا ممکن نہیں لگتا۔

گراؤنڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل ایل ڈی اے حکام کی جانب سے گراؤنڈ کی مارکنگ کی گئی۔ جس کے بعد کوئی تعمیر شروع نہیں کی گئی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جلو کے علاقہ میں کھیلوں کا بے حد ٹیلنٹ موجود ہے۔ سپورٹس کامپلکس مکمل ہوجائے تو پاکستان کی کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

کھلاڑیوں نے ایل ڈی اے حکام سے اپیل کی ہے کہ سپورٹس کامپلکس کا کام  جلد سے جلد شروع کیا جائے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس سے فائدہ ہو۔