ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کی واحدایم آر آئی مشین کی گیس نکل گئی

جناح ہسپتال کی واحدایم آر آئی مشین کی گیس نکل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی ہیلیئم گیس کم ہوگئی، مشین کو صرف اہم نوعیت کے ٹیسٹوں تک محدود کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   جناح ہسپتال میں 10 برس قبل نصب کی گئی ایم آر آئی مشین کی ہیلیئم گیس انتہائی حد تک کم ہوگئی ہے۔ ایم آر آئی مشین میں اس وقت ہیلیئم گیس کی مقدار صرف 33 فیصد تک رہ گئی ہے جس کی وجہ سے مشین کو معمول کے مطابق چلانا مشکل ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:آخر کار کسانوں کی سننےبھی کوئی آ ہی گیا 

  ماہرین کی ہدایت پر ایم آر آئی مشین کو صرف اہم نوعیت کے ٹیسٹوں تک محدود کر دیا گیا ہے ۔ ماہرین نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہیلیئم گیس کی فوری ری فلنگ کرائی جائے ورنہ ایم آر آئی مشین بند ہوسکتی ہے۔