ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون افسر نے محکمہ ریلوے کو لاکھوں کا چونا لگا دیا

 خاتون افسر نے محکمہ ریلوے کو لاکھوں کا چونا لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: محکمہ ریلوے شعبہ آئی ٹی کی خاتون افسر بھجت فاطمہ نے محکمہ کو 11 لاکھ 55ہزار روپے کا چونا لگا دیا، 33 ہزار ہاؤس رینٹ لینے کے باوجود سرکاری گھر بھی الاٹ کروایا، آڈٹ رپورٹ نے کرپشن کا سارا پول کھول دیا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر شعبہ آئی ٹی کی مینج پے سکیل پر بھرتی ہونے والی خاتون افسر سافٹ وئیر ڈویلپر بھجت فاطمہ نے ریلوے کو لاکھوں کا چونا لگا دیا، آڈٹ رپورٹ  نے خاتون افسر پر ہونے والی نوازشات کا پول کھول دیا.ذرائع کے مطابق خاتون افسر نے محکمہ کو 11 لاکھ 55 ہزار روپے کا چونا لگایا جبکہ سرکاری گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے 1 لاکھ 32 ہزار 550 روپے بھی ادا نہیں کیے گئے جس پر اعلیٰ افسران کی جانب سے معاملے کو رفع دفع کروانے کی کوشیشیں جاری ہیں۔ آڈٹ آفیسر نے رپورٹ مکمل کرکے ڈپٹی جنرل مینجر ریلویز کو تمام تر معاملے سے آگاہ کردیا۔