بڑھتی مہنگائی کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟ فواد چودھری نے حل بتا دیا

Federal Minister
کیپشن: Ch Fawad Hussain
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پاکستان بھر میں مہنگائی کا جن بےقابو ہوگیا ہے۔ پیٹرول، گھی، آٹا سمیت اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ دیہاڑی دار طبقہ ہو یا کم آمدن والے افراد سب اپنی اپنی جگہ اس مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے جب مہنگائی کنٹرول کرنے کی بات کی جائے تو وہ اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک ہی بات کرتے ہیں ’’میرے پاکستانیوں گھبرانا نہیں‘‘۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کولےکرپروپیگنڈا کیا جارہا ہے، لگتاہے ہم کسی الگ سیارے پر رہتے ہیں۔ دنیا میں تیل اور گیس مہنگےہوں گےتو پاکستان میں بھی ہوں گے۔ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، کل قیمتیں کم ہوں گی تویہاں بھی ہو جائیں گی۔
فواد چودھری کا  کہنا تھا کہ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں۔ آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے ۔