ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی گئی، وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی کارکردگی تسلی بخش قرار دے دی۔  پنجاب بھر میں 352 سکولز میں بنیادی سہولیات، 302 سکولز میں آئی ٹی لیبز، 443 سکولز میں اضافی کمرہ جماعت کا سنگ میل عبور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 22 نئے کالجز تعمیر کیے گئے، 35ہزار طلباء کو سکالر شپس دی گئیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 سپیشل ایجوکیشن سنٹرز تعمیر کیے گئے، اورنج لائن میٹرو ٹرین آزمائشی بنیادوں پر چلائی گئی جبکہ 4 لاکھ 63 ہزار 276 مستھق طلباء کو سکولز میں داخل کروا کر زیور تعلیم سے آراستہ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں 11000 سکولز مین سولر پینل نصب کیے گئے، 4 ارب روپے کی بچت کی گئی اور لاہور مین جوڈیشل اکیڈمی کی تکمیل اور تین اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکسز بنائے گئے۔

رپورٹ کے مطاق 5 لاکھ 50 زار افراد کو ہنر کے زیور سے آراستہ کیا گیا، اقلیتوں کیلئے خصوصی فنڈز جاری کیے گئےجبکہ 196.9 ملین سے 4 اضلاع سے بانڈڈ لیبر کا خاتمہ کیا گیا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، رپورٹ کے مطابق 25 واٹر سپلائی اور 184 سینی ٹینشن کی سکیمز مکمل کی گئیں، نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل کیا گیا، دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں 838 گھر مقامی افراد کو بنا کر دیے گئے، غریب خواتین مین دو، دو بکریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer