مہنگائی کی گونج عوام کے منتخب ایوان میں پہنچ گئی

مہنگائی کی گونج عوام کے منتخب ایوان میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی اکبر) مہنگائی کی گونج عوام کے منتخب ایوان میں پہنچ گئی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی پرعام بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیاں سخت جملوں کا تبادلہ خیال ہوا، پارلیمانی لیڈرحسن مرتضی نے کہا کہ حکومت عوام پر رحم کرکے مہنگائی کو کنٹرول کرے، جواب میں میاں اسلم بولے سابق دور میں قرضے لے کرعیاشیوں پرخرچ کئے جاتے رہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے 30، 30 سال حکومتیں کیں اداروں کو تباہ کردیا، پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی بولے وزیراعظم جس چیز پر نوٹس لیتے ہیں وہ مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہے، پٹرول مہنگا کرکے عوام کو 25 روپے کا ٹیکہ لگایا۔

بلال یاسین نے کہا کہ حکومت ناتجربہ کار ہے، انہیں ہم سے سیکھنا چاہیئے، فلور ملز پر محکمہ فوڈ کے ملازمین گیٹ کے باہر کھڑے ہوتے ہیں، ہماری حکومت ہوتی تو محکمہ خوراک کے لوگ گیٹ کی بجائے اندر ڈیوٹی دے رہے ہوتے.

صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے سیاسی حریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں نے ملک کو کنگال کر دیا ، مہنگائی تو ہو گی جب سابق حکمرانوں نے عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کی ہوں، ماضی میں قرضوں کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی عوام کو آٹا ہر صورت سرکاری ریٹ پر ہی ملے گا۔عظمی کاردار بولیں سندھ کی باتیں کرنے والے آج تک سپریم کورٹ کو گندم چوری کا جواب نہیں دے سکے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے متعلق سوالات کے دوران صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے صوبے میں اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن میں اربوں روپے کی بلڈنگ قائم کی ہے لیکن بلڈنگ بنانے کے باوجود اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پراجلاس ملتوی کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer