(سٹی 42) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نگرانوں نے ملک کا حشر نشر کردیا ،سب اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود (ن) لیگ ملک بھر سے تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔
خبر پڑھیں۔۔تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں، ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈر اور ورکرز نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، حمزہ شہباز نے نواز شریف کے شاندار استقبال پر پارٹی ورکروں کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد جمہوریت نواز شریف نےاپنےحصےکاکام کردیا اب قوم اپنا فرض اداکرے، جولائی کو شیر ہی دھاڑے گا۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن سر پر ، شہبازشریف، سعد رفیق اور ایاز صادق کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
انہوں نے کہا کہ قوم کےمحسنوں کو سزا کی مذموم روایت ختم ہو کر رہےگی۔نواز شریف پاکستان ،جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ہیں۔ 25 جولائی کو قوم شیر پر مہر لگا کر اپنےپاؤں میں پڑی زنجیریں اور سازشی قوتوں کے سب تانے بانےہمیشہ کے لیےتوڑ ڈالے گی۔